ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وکیل میتھیوز نیدمپرا کو ہتک عزت کیس میں تین ماہ قید کی سزا

وکیل میتھیوز نیدمپرا کو ہتک عزت کیس میں تین ماہ قید کی سزا

Wed, 27 Mar 2019 20:16:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 27 مارچ(آئی این ایس انڈیا)  سپریم کورٹ نے بدھ کو وکیل میتھیوز جے نیدمپرا کو عدالت کی توہین اور سینئر وکلاء کی حیثیت دیے جانے کے ایک معاملے میں ججوں کو دھمکانے کی کوشش کرنے کے لئے تین ماہ جیل کی سزا سنائی۔جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ونیت سرن کی بنچ نے میتھیوز کی جانب سے مانگی گئی غیر مشروط معافی کو دیکھتے ہوئے ان کی سزا معطل کر دی۔انہوں نے اپنے حلف نامے میں یہ بھی کہا کہ وہ نہ تو سپریم کورٹ اور نہ ہی بمبئی ہائی کورٹ کے کسی جج کو کبھی دھمکائیں گے،اگرچہ، بنچ نے میتھیوز کو ایک سال تک سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کرنے سے روک دیا۔دریں اثنا، عدالت عظمی نے بنچ میں شامل دونوں ججوں کے خلاف سنگین الزام لگانے کو لے کر میتھیوز اور تین دیگر کو تازہ توہین نوٹس جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور عدالت عظمی کے دیگر ججوں کو حاصل ہوئے ایک خط میں بنچ کے دونوں ارکان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بنچ نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ توہین کے تازہ معاملے پر سماعت کے لئے ایک مناسب بنچ بنائیں، کیونکہ موجودہ بنچ کے دونوں ارکان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


Share: